آئی پی پیز 24 کروڑ لوگوں کا مسئلہ ہے، عوامی حقوق کی جنگ لڑیں گے اور بجلی سستی کروائیں گے: کاکڑ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے آئی پی پیز کا مسئلہ انڈسٹری سمیت 24 کروڑ عوام کا مسئلہ ہے، یہ معاملہ سینیٹ میں بھی زیر بحث ہے، عوام کے حقوق کیلئے یہ جنگ بھی لڑیں گے اور جیتیں گے۔
ایف پی سی سی آئی میں آئی پی پیز سے متعلق کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کسی کو الٹا لٹکانے کی بات نہیں کریں گے لیکن مستقبل میں بجلی سستی کروائیں گے، سوشل میڈیا کے نجومی مایوسی پھیلا رہے ہیں لیکن ملک کا مستقبل روشن ہے۔
انور الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا کر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کر رہے، بات چیت سے اس مسئلے کا حل نکالیں گے، اتنی مہنگی بجلی سے ملک نہیں چل سکتا، اس کا حل نکالنا ہو گا، بزنس کمیونٹی نے تو فیصلہ دے دیا ہے۔
سابق نگران وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ آئی پی پیز سرکاری اداروں کی غفلت عوام پر ڈال رہے ہیں، پورا پاکستان بیک آواز کہہ رہا ہے کہ لوگ آئی پی پیز سے متاثر ہیں، آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کا طریقہ ہر صورت ڈھونڈنا ہو گا۔
ایف پی سی سی آئی کے پیٹرن انچیف عاطف اکرم کا کہنا تھا کہ آئی پی پی پیز کے معاملے پر عدالت سے رجوع کر رہے ہیں، موجودہ ٹیرف پر انڈسٹری نہیں چلا سکتے۔

Recent Posts

فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) غیرسرکاری تنظیم فافن نے الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی سےمتعلق رپورٹ جاری…

3 mins ago

فلم ’وکی ڈونر‘ کے کامیابی نے دماغ خراب کردیا تھا، ایوشمان کھرانہ کا پہلی بار اعتراف

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے اسٹار اداکار ایوشمان کھرانہ نے اعتراف کیا ہے کہ فلم ’وکی…

5 mins ago

حکومت کی مشکلات میں اضافہ، کسان اتحاد نے بھی سڑکوں پر آنے کا اعلان کردیا

ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…

33 mins ago

سابق ٹیسٹ کرکٹ محمد یوسف کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی کوچنگ چھوڑنے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…

35 mins ago

بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر صورت اسلام آباد پہنچیں گے، علی امین گنڈا پور

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…

38 mins ago

پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…

6 hours ago