اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ لڑنا نہیں چاہتے، سب اداروں کی قدر کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے بیوی بچوں کو اٹھانے سے راستہ نہیں بن سکتا، لوگوں کی بچیوں کو اٹھاؤ تو راستہ ہاتھ سے نکل جاتا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ خلق خدا کی آواز کو نہ روکو، تبدیلی کی آواز کو موقع دو۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف پر کوئی پابندی نہیں لگا سکتا، پی ٹی آئی پہلی مرتبہ سب سے بڑی پارلیمانی پارٹی بننے جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بیانِ حلفی جمع کرواچکے ہیں، الیکشن کمیشن جلد نوٹی فکیشن جاری کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پی ٹی آئی کے بارے میں فیصلے پر عمل درآمد کروائیں۔
ملتان (قدرت روزنامہ) پاکستان کسان اتحاد نے زرعی ٹیکس کے خلاف ملک بھر میں احتجاج…
لاہور (قدرت روزنامہ) سابق ٹیسٹ کرکٹ محمدیوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے راہیں جدا کرتے…
پشاور(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے اعلان کیا کہ بانی پی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel
http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel