طالبان کو واپس لانیوالے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دینگے: عطا تارڑ کا علی امین کو جواب


اسلام آبادد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین کے بیان پر ردعمل میں کہا ہےکہ طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جلسوں میں کچھ کہتے ہیں، اجلاسوں میں کچھ اور، ان کے بیانات تضادات کا مجموعہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان کو واپس لانے والے کہتے ہیں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، آپ کے پاس پلان کیا ہے؟ اینٹی ٹیررازم کیلئے کیا کررہے ہیں؟ جیسی باتیں ہورہی ہیں ایسا کوئی آپریشن نہیں ہورہا۔
وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کے حوالے سے چند لوگ غیرضروری باتیں کررہے ہیں، امن کی صورتحال اور اداروں کو ہروقت نشانہ بنایا جارہا ہے، قیام امن کیلئے حکومتی رٹ قائم کرنا ہوگی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ یا دھرنا کرنے کی اجازت دی گئی تھی، اس کے ایس او پیز طے ہوئے تھے،ہم ملک کی بقا کے لیے بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago