قوم ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں فراموش نہیں کر سکتی: وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔
پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر کے حامل کیپٹن محمد سرور شہید کے 76 ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 کی جنگ میں جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا۔انہوں نے کہا کہ کیپٹن محمد سرور شہید نے مٹی کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دے کر آئندہ نسلوں کیلئے مادر وطن سے وفا کی لازوال مثال قائم کی، کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا یومِ شہادت پوری قوم کو اپنے شہداءکی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی، افواجِ پاکستان کے افسران و جوان ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداءاور ان کے اہلِ خانہ پر فخر ہے، پوری قوم ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

55 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

1 hour ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

1 hour ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

1 hour ago