اتوار کو کراچی کے کن بڑے علاقوں میں سوئی گیس بند رہے گی؟

کراچی (قدرت روزنامہ)سوئی سدرن نے اتوار کو کراچی کے بڑے علاقوں میں گیس بندش کا شیڈول جاری کر دیا ہے . گیس بندش کی وجہ 31 کلومیٹر طویل گیس پائپ لائن کو سسٹم سے جوڑنا ہے .

سوئی سدرن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اتوار صبح 5 بجے تا پیر صبح 5 بجے تک مختلف علاقوں میں سوئی گیس بند رہے گی . گیس پائپ لائن جوڑنے کے دوران گیس بندش سے متاثر ہونے والے علاقوں میں سرجانی، نارتھ کراچی کے تمام سیکٹرز اور منگھو پیر شامل ہیں . قصبہ کالونی، اورنگی ٹاون، نارتھ ناظم آباد کے تمام بلاکس، ایف بی ایریا، گلبرگ، بفرزون، سائیٹ انڈسٹریل ایریا، بلدیہ اور ماری پور، گلشن معمار، احسن آباد، سائٹ سپر ہائی وے اور اطراف میں بھی گیس کی فراہمی معطل رہے گی . . .

متعلقہ خبریں