بالی ووڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں .

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں .

میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں . انہوں نے 1963 کی بالی ووڈ فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا .

بعد ازاں میناکا ایرانی نے فلمساز کامران سے شادی کی تھی .

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Farah Khan Kunder (@farahkhankunder)

میناکا ایرانی نے صرف دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی . اس موقع پر بیٹی فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا .

فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے .

. .

متعلقہ خبریں