بالی ووڈ ہدایتکار فرح خان کی والدہ چل بسیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف کوریو گرافر و ہدایت کار فرح خان اور ساجد خان کی والدہ میناکا ایرانی 79 برس کی عمر میں وفات پاگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فرح خان کی والدہ میناکا ایرانی جمعہ کو ممبئی میں انتقال کر گئیں، وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔

میناکا چائلڈ اداکار ڈیزی ایرانی اور ہنی ایرانی کی بہن تھیں۔ انہوں نے 1963 کی بالی ووڈ فلم بچپن میں بطور اداکارکام بھی کیا تھا۔

بعد ازاں میناکا ایرانی نے فلمساز کامران سے شادی کی تھی۔

میناکا ایرانی نے صرف دو ہفتے قبل ہی اپنی 79ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس موقع پر بیٹی فرح خان نے والدہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا تھا۔

فرح خان کی والدہ کے انتقال پر بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

31 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

39 mins ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

45 mins ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

48 mins ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

55 mins ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

56 mins ago