یمنیٰ زیدی نے اب تک سنگل رہنے کی وجہ بتا دی

امریکا (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری پر راج کرنے والی باصلاحیت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اتنی شہرت کے باوجود اب تک سنگل رہنے کی وجہ بیان کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جانداری اداکاری اور پُرکشش شخصیت کی بدولت پاکستان، بھارت اور بنگلادیش سمیت دیگر ممالک میں مقبولیت حاصل کرنے والی یمنیٰ زیدی کو شوبز انڈسٹری میں ایک دہائی سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے۔یمنیٰ زیدی نے اپنے ہر ڈرامے میں مختلف کردار ادا کیا ہے، پھر چاہے وہ کسی سنجیدہ لڑکی کا کردار ہوا یا مزاحیہ، انہی منفرد کرداروں کی بدولت اداکارہ کو دنیا بھر میں شہرت ملی ہے۔
اداکارہ کے مداح جہاں اُن کی اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں تو وہیں اُن کے ذہنوں میں یہ سوال بھی آتا ہے کہ یمنیٰ زیدی اب تک سنگل کیوں ہیں؟، تاہم اب اُنہوں نے بار بار پوچھنے جانے والے اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یمنیٰ زیدی کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں اپنے ساتھی اداکار وہاج علی کے ہمراہ اسٹیج پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو یمنیٰ زیدی اور وہاج علی کے امریکی دورے کی ہے، ٹی وی اسکرین کی یہ مقبول جوڑی اگست تک امریکا کے مختلف شہروں کا دورہ کرے گی۔یمنیٰ زیدی نے کہا کہ میں ایک سخت مزاج خاتون ہوں اور مجھے خود بھی نہیں معلوم کہ میری شخصیت ایسی کیوں ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اپنی سخت مزاج شخصیت کی وجہ سے ابھی تک سنگل اور غیرشادی شدہ ہوں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ سنگل ہونے کی عجیب وجہ ہے لیکن میں اپنی زندگی میں تنہا بہت خوش ہوں۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago