مریم نواز پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حب میں بدلنے کی خواہاں

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حب میں بدلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ہواوے(Huawei) پاکستان کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر یو شاوننگ (Yu Shaoning) نے ملاقات کی جس میں پنجاب کی ڈیجیٹل گروتھ کیلئے سٹرٹیجک تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ڈیجیٹائزیشن میں ہواوے کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھانے کیلئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، نواز شریف سمارٹ سٹی سمیت ممکنہ شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف آپشنز بھی زیر غور آئے۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے گورننس، عوامی خدمات اور معاشی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجیز سے استفادہ کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا وژن پنجاب کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی حب میں تبدیل کرنا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تکنیکی اختراعات اور سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ہواوے ڈپٹی چیف نے پنجاب کے تکنیکی اقدامات میں تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

59 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

1 hour ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

1 hour ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

1 hour ago