چوریاں کرنے والا انوکھا گرو، گھر میں داخل ہو کر سب سے پہلا کیا کرتاہے ؟ حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈا میں چوروں کا ایک گروپ سر گرم ہے جس نے اپنے چوری کے انوکھے طریقہ واردات سے شہریوں کو خوفزدہ کیا ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چوروں کا یہ گروہ گھر میں ڈکیتی کی واردات کیلئے تو جاتا ہی ہے لیکن قیمتی سامان چرانے سے قبل یہ گروہ پہلے کچن کا رخ کرتا ہے اور پکوڑے بنا کر کھاتا ہے، صرف اتنا ہی نہیں یہ گروہ فریج میں رکھے کھانے کا بھی لطف اٹھاتا ہے اور کھا پی کر آرام کے بعد پھر اپنی کارروائی شروع کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اسی طرح کا واقعہ سیکٹر 25 میں بھی پیش آیا جہاں چور نے پہلے پکوڑے بنا کر کھائے اور پھر 3 لاکھ بھارتی روپے مالیت کے زیوارت کو لوٹ کر فرار ہوگئے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ چوری سمیت کھانا کھانے کے علاوہ یہ گروہ پان بھی کھاتا ہے اور گھروں کے باتھ روم میں تھوک کر جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس گروہ نے ایک دن میں 6گھروں کو لوٹا ہے جہاں ایک جیسے ہی طریقہ واردات کو اپنایا گیا، چوروں کے اس گروہ کو پکڑنے کیلئے اسپیشل ٹاسک فورس ترتیب دی گئی ہے اور انہیں قانون کی گرفت میں لانے کی کوشش جاری ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

6 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

7 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

7 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago