مہیش بھٹ 2 بار خود آئے، لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دی؛ شیخ رشید

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹ سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ دو بار بھارت سے لال حویلی آئے اور اُنہوں نے مجھ سے لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت مانگی۔
شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ نے مجھ سے کہا کہ مجھے دھن راج کی کہانی پر فلم بنانے دو لیکن میں نے اُنہیں اجازت نہیں دی۔

اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک لال حویلی پر جتنی بھی دستاویزاتی فلمیں بنی ہیں، یہ لوگوں نے خود بنائی ہیں، ان کا تعلق اصلی لال حویلی سے نہیں ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ لال حویلی 19 کنال پر ہے تو میں اُنہیں بتاتا چلوں کہ 19 کنال نہیں بلکہ 19 گھر ہیں یہاں جبکہ ہمارے پاس لال حویلی کا صرف پونے تین مرلے کا حصہ ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے وصیت کردی ہے کہ میرے بعد لال حویلی کے پونے تین مرلہ کی جگہ پر یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

Recent Posts

راولپنڈی؛ پولیس کا نوجوان پر بہیمانہ تشدد، ڈنڈوں، لاتوں کی برسات، وِڈیو وائرل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پولیس اہل کاروں کی جانب سے نوجوان پر سرعام بہیمانہ تشدد کیا گیا،…

57 mins ago

کراچی کا موسم بدستور گرم، ہفتے کو پارہ 40ڈگری تک جانیکا امکان

کراچی(قدرت روزنامہ) شہر قائد میں موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب ہفتے کو درجہ…

1 hour ago

پی ٹی آئی احتجاج؛ راولپنڈی کے مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئیں

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی بعد نماز جمعہ ملک بھر میں ضلعی سطح پر…

1 hour ago

حکومت آئینی ترمیم کرنا چاہتی ہے تو دھونس کے بجائے بیٹھ کر بات کرے، عمر ایوب

پشاور(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت آئینی…

1 hour ago

حکومت پاکستان کا ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی سزا معافی کیلیے امریکی صدر کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کے…

1 hour ago

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندار کامیابی ، پلیئر آف دی میچ ساجد خان کا اہم بیان

ملتان(قدرت روزنامہ)انگلینڈکیخلاف ٹیسٹ میچ میں شاندارکامیابی پر پلیئر آف دی میچ ساجد خان نے اہم…

1 hour ago