حکومت خام خیالی میں نہ رہے، عوام کا حق لیے بغیر دھرنا ختم نہیں ہو گا: حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی (قدرت روزنامہ )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت کسی خام خیالی میں نہ رہے کہ ہمارا دھرنا نمائشی اقدامات سے ختم ہو جائے گا، ہم عوام کو ریلیف دلوا کر ہی جائیں گے۔
لیاقت باغ میں مظاہرین سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بجلی کے بل، تنخواہ دار کا انکم ٹیکس اور آئی پی پیز کا معاملہ حل نہ کیا تو ملک بھر میں دھرنے ہوں گے، پاکستان کو انارکی کے لیے نہیں چھوڑ سکتے، پر امن احتجاج کریں گے۔ حکومت سے مذاکرات بھی ہوں گے جس کے لیے ہم نے کمیٹی قائم کر رکھی ہے لیکن مذاکرات ٹالنے کیلئے نہیں ہوں گے، عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، پورے ملک کی امیدیں اس دھرنے وابستہ ہو چکی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈی چوک نہ جانا بھی ہماری حکمت عملی کاحصہ ہے، ڈی چوک جانا بھی کوئی مسئلہ نہیں جس دن اور جب چاہیں گے ڈی چوک بھی پہنچ جائیں گے لیکن مسئلہ لوگوں کو ریلیف دلانے کا ہے، ہمارے پاس سارے آپشن کھلے ہوئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے مذاکرات کی پیشکش سے متعلق سوال پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت نے مذاکرات کے لیے ایسے شخص کا نام دیا جو ملک میں موجود ہی نہیں، اس سے حکومت کی سنجیدگی ظاہر ہوتی ہے۔ ہمارا سب سے بڑا مطالبہ بجلی کے بلوں کا ہے اور اگر مذاکرات میں اس سے متعلقہ وزیر شامل نہیں ہو گا تو پھر ایسے مذاکرات کا کیا فائدہ ہے۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو ہماری کمیٹی سے مذاکرات کرے، یہ بات ٹھیک ہے کہ حکومت فارم 47 کے ذریعے وجود میں آئی ہے لیکن بہرحال حکومت ان ہی لوگوں کے پاس ہے اور ہم ان سے ہی بات کریں گے۔ آئی پی پیز ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں، آئی پی پیز کو لگام دینا چاہتے ہیں جو عوام کا خون نچوڑ رہی ہیں، آئی پی پیز کے سرکردہ لوگ ہر حکومت میں نظر آتے ہیں، جو آئی پی پیز غیر ملکی ہیں ان سے بھی معاہدے پر نظر ثانی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا یہ بات درست ہے کہ حکومت نے غیر ملکی اداروں کے ساتھ معاہدے کر رکھے ہیں لیکن دنیا بھر میں ایسے معاہدوں پر نظرثانی ہوتی ہے اور پھر چین تو ہمارا قریبی دوست اور سٹرٹیجک شراکت دار ہے تو ان کے ساتھ بھی بات ہو سکتی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

7 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

8 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

8 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

8 hours ago