ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار


ملتان(قدرت روزنامہ)ملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار بن گئے۔پولیس کے مطابق امبر نامی خاتون نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے نازبیا تصاویراور ویڈیوز کے عوض 50 لاکھ روپے طلب کیے۔ خاتون نے 50 لاکھ روپے کے بعد دوسری ملاقات میں مزید 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔
نیو ملتان پولیس نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمے کے متن کے مطابق امبر نامی خاتون نے ملازمت کے بہانے ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنائیں۔ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی 20 جولائی کوخاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی۔ امبر اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی گاڑی میں بیٹھ گئی۔
متن کے مطابق ملاقات کے دوران ڈاکٹر فیصل قیصرانی بوتل پینے کے بعد بے ہوش ہوگئے۔ تین گھنٹے بعد ہوش آنے پر ڈاکٹر فیصل قیصرانی گاڑی سمیت حسن آباد گیٹ نمبر پر ایک پر تھے۔ گاڑی میں 90 ہزار روپے,چالیس ہزار مالیت کی عینک,گھڑی اور شناختی موجود نہ تھے۔ ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو دوسری ملاقات کے دوران پانچ لاکھ روپے بھتہ وصول کیا۔
پولیس حکام کے مطابق واردات میں پلوشہ المروف امبر,محمد آصف,مظہر عباس,محمد سجاد سمیت دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Recent Posts

نرگس فخری بالی وڈ کے کس اداکار کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نرگس فخری نے ان اداکاروں کے نام بتائے…

7 hours ago

شاہد کپور اور وشال بھردواج کی میگا ایکشن فلم میں ٹرپتی ڈھمری بھی شامل

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی وڈ اداکار شاہد کپور نے تصدیق کر دی ہے کہ وہ وشال…

7 hours ago

بلاول اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی

لاہور(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

7 hours ago

‘شاید میں نے خود بھی اپنے ٹیلنٹ سے انصاف نہیں کیا، قومی کرکٹ ٹیم کا وہ پہلا کرکٹر جس نے اپنے ہی خلاف بیان دے دیا

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف نے کہا ہے کہ شاید…

8 hours ago

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی(قدرت روزنامہ)سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر…

8 hours ago

شاہ محمود قریشی نے بھی مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بلاول اپنے…

8 hours ago