نجکاری کمیشن نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی منظوری دے دی


اسلام آباد(قدرت روزنامہ) نجکاری کمیشن بورڈ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں(ڈسکوز)کی نجکاری کی منظوری دے دی ہے۔
نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیربرائےسرمایہ کاری بورڈ،مواصلات اورنجکاری عبدالعلیم خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈسکوز کی نجکاری کی منظوری کے ساتھ ساتھ مالیاتی مشیر لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجکاری کےحوالے سے2025 تک قانونی مراحل مکمل کیے جائیں گے۔ پہلےمرحلے میں تین ڈسکوز کی نجکاری ہوگی۔
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی نجکاری پرائیوٹائزیشن کے لیےنجی شعبے کی سنجیدگی کا اظہارہوگا۔ اداروں کی شفاف اور جلد از جلد نجکاری کو یقینی بنایا جائے۔ملکی معیشت کی مضبوطی اوربحالی کے لیے نجکاری کا عمل بہت اہمیت کا حامل ہے۔ نجی شعبے کو منتقل ہونے والےاداروں کو منافع بخش بنانے کےمضبوط امکانات ہیں۔ نجکاری کے تمام اہداف بروقت حاصل کریں، حتمی منظوری سی سی او پی دے گی۔

Recent Posts

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

1 min ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

26 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago