پختونخوا میں دہشتگردی واقعات؛ پولیس کیلیے اسلحہ اور جدید آلات خرید لیے گئے


پشاور(قدرت روزنامہ) خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر پولیس کے لیے اسلحہ اور جدید آلات خرید لیے گئے۔
دستاویزات کے مطابق صوبے میں دہشت گردوں کے پے درپے حملوں کے باعث جدید آلات خریدے گئے ہیں۔ سامان کی خریداری کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ سمری ارسال کی تھی، جس میں پولیس نے مجموعی طور پر 7 ارب روپے کے فنڈز مانگے تھے، تاہم صوبائی حکومت نے 3 ارب روپے جاری کیے تھے۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ ایک ارب 56 کروڑ روپے کی جدید گاڑیاں خریدی گئی ہیں، 40 کروڑ روپے مالیت کا جدید اسلحہ خرید لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تھرمل گنز ، نائٹ ویثنز کی خریداری بھی کر لی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تکنیکی سامان کی خریداری پر 10 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ 50 کروڑ روپے کی بلٹ پروف جیکٹیں اور ہیلمٹس خریدے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ وزرات داخلہ اور کے پی پولیس کے حکام کا وسائل کی فراہمی کے لیے رواں ماہ اجلاس ہوا تھا، جس میں وزارت داخلہ نے وسائل کے لیے سمری تیار کرنے کے احکامات دیے تھے۔

Recent Posts

چینی کا معاملہ ،وفاق اور خیبر پختونخوا پھر آمنے سامنے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے…

1 min ago

کراچی کے عوام کیلیے بجلی مزید مہنگی کر دی گئی

اضافہ اگست 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور…

24 mins ago

شرح سود میں کمی؛ پاکستان پر قرضوں کے حجم میں 1300 ارب روپے کمی آئیگی، وزیراعظم

آذر بائیجان 2 ارب ڈالر کے سمجھوتوں پر دستخط کیلیے تیار ہے، کئی شعبوں سے…

28 mins ago

بھارتی اداکارہ کا مدینہ منورہ میں نکاح، تصاویر وائرل

اداکارہ بگ باس او ٹی ٹی 3 میں مقبول کنٹسٹنٹ رہ چکی ہیں مدینہ (قدرت…

41 mins ago

خیبرپختونخوامیں سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن کا منصوبہ،وزیراعلیٰ نے حتمی شکل دینے کا حکم دیدیا

پشاور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے سرکاری عمارتوں کی سولرائزیشن…

47 mins ago

نیپرا نے کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی مہنگی…

54 mins ago