دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی کُل مالیت کتنی؟ تفصیلات سامنے آگئی


ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی سُپر اسٹار دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق دیپیکا پڈوکون کے اثاثوں کی مالیت 500 کروڑ بھارتی روپوں تک پہنچ چکی ہے، وہ اپنی ایک فلم کے لیے 15 سے 20 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون نے گزشتہ سال اپنی سالانہ فیس میں اضافہ کیا تھا جس کے بعد اب اُن کی سالانہ فیس 112.8 کروڑ ہوگئی ہے۔دیپیکا پڈوکون کا شمار بالی ووڈ کی اُن شخصیات میں ہوتا ہے جو سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتی ہیں، اداکارہ نے سال 2016 سے 2017 میں 10 کروڑ بھارتی روپے کا ٹیکس ادا کیا تھا۔
اداکاری کے علاوہ، دیپیکا پڈوکون مختلف برانڈز کے لیے ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، وہ ایک برانڈ کی تشہیر کے لیے 8 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
اداکارہ ممبئی کی مہنگی ترین عمارت کے اپارٹمنٹ کی مالکن بھی ہیں جبکہ سال 2021 میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کے شوہر رنویر سنگھ نے ممبئی کے ساحلی علاقے میں 22 کروڑ روپے کا اپنا بنگلہ خریدا تھا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دیپیکا پڈوکون مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرکے بھی پیسہ کما رہی ہیں۔

Recent Posts

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مسلسل ساتویں روز کمی کا رجحان ہے۔ کاروبار…

5 mins ago

سوزوکی نے آخر کار اپنی مشہور زمانہ گاڑی ’ کیری ڈبہ‘ بند کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور "کیری ڈبہ" سوزوکی بولان کا سفر باضابطہ طور پر ختم…

19 mins ago

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

29 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

41 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

47 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

50 mins ago