سرکاری اداروں اور افسران کیلیے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے پر غور


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے سرکاری اداروں اور افسران کو دی گئی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شدید ترین عوامی و سیاسی دباؤ کے پیش نظر وزارتِ توانائی میں ایمرجنسی پلان پر کام کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
حکومتی فیصلے کے تحت تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ بیورو کریٹس، ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ایمرجنسی پلان کے تحت دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے پر غور کیا جا رہا ہے۔ صرف انڈسٹری اور کاروبار کو جائز سہولتیں دی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق فیکٹریوں میں ایم ڈی آئی چارجز کو کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ ذرائع پاور ڈویڑن کا مزید کہنا ہے کہ نیپرا اور اوگرا کی کارکردگی بھی چانچی جائے گی۔

Recent Posts

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

1 min ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

4 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

11 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

14 mins ago

آئندہ سال سرکاری حج پیکج کتنے کا ہوگا؟ کابینہ نے حج 2025 منظور کرلی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی…

16 mins ago

امریکی آج اپنا نیا حکمران چُنیں گے

اس سال ان سات میدان جنگ سمجھے جانی والی ریاستوں میں کسی بھی امیدوار کیلئے…

16 mins ago