مہیش بھٹ 2 بار خود آئے، لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت نہیں دی؛ شیخ رشید


راولپنڈی(قدرت روزنامہ)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پڑوسی ملک بھارت کے معروف فلمساز مہیش بھٹ سے متعلق حیران کُن انکشاف کیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شیخ رشید کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُنہیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
مذکورہ ویڈیو میں شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ دو بار بھارت سے لال حویلی آئے اور اُنہوں نے مجھ سے لال حویلی پر فلم بنانے کی اجازت مانگی۔شیخ رشید نے کہا کہ مہیش بھٹ نے مجھ سے کہا کہ مجھے دھن راج کی کہانی پر فلم بنانے دو لیکن میں نے اُنہیں اجازت نہیں دی۔
اُنہوں نے کہا کہ ابھی تک لال حویلی پر جتنی بھی دستاویزاتی فلمیں بنی ہیں، یہ لوگوں نے خود بنائی ہیں، ان کا تعلق اصلی لال حویلی سے نہیں ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ لال حویلی 19 کنال پر ہے تو میں اُنہیں بتاتا چلوں کہ 19 کنال نہیں بلکہ 19 گھر ہیں یہاں جبکہ ہمارے پاس لال حویلی کا صرف پونے تین مرلے کا حصہ ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ میں نے وصیت کردی ہے کہ میرے بعد لال حویلی کے پونے تین مرلہ کی جگہ پر یونیورسٹی بنائی جائے گی۔

Recent Posts

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

14 mins ago

پنجاب حکومت کا “پودا لگاؤ، پیسہ بناؤ” منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور میں ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے لاہور(قدرت روزنامہ)حکومتی…

32 mins ago

پاکستان اور جرمنی کا بلین ٹری منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے پر اتفاق

جرمنی منصوبے کےلئے 2کروڑ یورو فراہم کرے گا،ترجمان اقتصادی امور اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان اور جرمنی…

1 hour ago

انسداد دہشتگردی عدالت؛ مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

عدالت نے ملزمان کو گرفتار کرکے 7 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا…

1 hour ago

چکوال :پرانی دشمنی کا شاخسانہ ، خاتون اپنے بھائی اور بیٹے سمیت قتل

چکوال(قدرت روزنامہ )چوآسیدن شاہ کے علاقے جھیک میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں…

1 hour ago

توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواست دائر

ملزمان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہو سکی راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بانی پی ٹی آئی…

1 hour ago