گوجرانوالا (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما لطیف کھوسہ نے چیلنج کیا ہے کہ اگر کوئی حکمران بغیر پروٹوکول عوام میں جاکر دکھائے تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔
گوجرانوالا میں سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ملک کو تین بار لوٹنے کے بعد چوتھی بار لوٹا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کے پیسوں پر عیاشی کر رہے ہیں۔ تین کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ عوام بجلی کا بل ادا نہیں کر سکتے۔
لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ چیلنج کرتا ہوں پروٹوکول کے بغیر کوئی حکمران عوام میں جاکر دکھا دے۔ اگر کوئی حکمران چلا جائے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ جتنی جلدی انصاف ملے گا یہ ملک خوشحال ہوجائے گا۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز میں اربوں کا ڈاکہ مارا جا رہا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مؤقر برطانوی جریدے دی گارجین نے ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان بابر اعظم کے حق…
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…