اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی ایف آئی اے نے اپنے افسران پر پاور ڈویژن کے الزامات مسترد کردیے، سیکریٹری پاور ڈویژن کو لکھے گئے خط میں الزامات مسترد کیے گئے ہیں۔پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں تعینات ایف آئی اے افسران پر الزامات عائد کیے تھے، پاور ڈویژن نے بعض ڈسکوز میں ایف آئی اے افسران کی تعیناتی سے صورتحال خراب ہونے کا ذکر کیا تھا۔
ایف آئی اے کے خط میں کہا گیا ہے کہ جن افسران کےخلاف شکایت ہے نام بتائے جائیں، کارروائی کریں گے، ایف آئی اے بجلی چوری کی روک تھام اور ڈسکوز کی اووربلنگ روکنے میں مدد کر رہا ہے، ڈسکوز میں کرپٹ عناصر کے خلاف مہم میں 429 اہلکاروں کےخلاف تحقیقات کی گئیں۔
خط میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے بجلی چوری اور کرپشن کے خلاف مہم میں 185 مقدمات درج کیے، ایف آئی اے نے کرپشن میں ملوث ڈسکوز کے 79 اہلکاروں کو گرفتار کیا، ڈسکوز میں تعینات ایف آئی اے افسران نے بجلی چوری میں ملوث افراد سے 67 کروڑ ریکوری کی، اس شکایت سے سوال اٹھتا ہے کیا اس کا مقصد ایف ائی اے کی کوششوں کو روکنا ہے۔
ایف آئی اے کے خط میں یہ بھی کہا گیا کہ سیکریٹری پاور ڈویژن ایف آئی اے افسران پر لگائے گئے سنگین الزامات کا جائزہ لے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…
دبئی (قدرت روزنامہ)پاکستانی اداکار احسن خان کی ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل کے…
پیرس (قدرت روزنامہ)فرانس میں گھر کی مرمت کے دوران نئے مالکان کو گھر کے پرانے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز میں الیکشن کمیشن…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) ریلوے پولیس نے راولپنڈی سٹیشن پر کارروائی کرکے لاکھوں روپے کی منشیات…