پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دے دی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے، لائٹ ڈیزل ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کا تیل ڈیڑھ روپے فی لیٹر بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں ردوبدل کا نوٹیفکیشن وزیراعظم سے مشاورت سے جاری ہوگا۔
ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ جس کے باعث اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے11روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز پر مبنی سمری تیار کرلی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجاویز موجودہ پیٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہیں، پیٹرولیم لیوی میں ردو بدل میں قیمتوں میں ردو بدل ہو سکتا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کل وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ جاری کرے گی۔

بتایا گیا ہے کہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں ساڑھے11روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 40 پیسے بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ڈیڑھ روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔وزارت خزانہ 15 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر عملدرآمد کل رات 12 بجے سے ہوگا۔

Recent Posts

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

5 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

6 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

6 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

7 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

7 hours ago

محبت کسی بھی عمر میں ممکن ہے: صنم سعید ،35 سال کی عمر میں شادی کے سوال پر جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)اداکارہ صنم سعید نے 35 سال کی عمر میں شادی کرنے کے سوال پر…

7 hours ago