گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ،کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ماہ رنگ بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان بھر میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے گوادر میں منعقدہ کردہ بلوچ راجی مچی کیلئے جانے والے قافلوں کو روکنے کیلئےکریک ڈاؤن جاری ہے دوسری جانب بلوچ یکجہتی کمیٹی کے کارکنوں کی گرفتاریوں میں مزید تیزی آ گئی ہے ۔مختلف علاقوں سے اطلاعات موصول ہورہے ہیں کہ متعدد علاقوں سے کارکنوں اور شرکت کیلئے جانےوالے سینکڑوں افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ،اس حوالے سے ماہ رنگ بلوچ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ “ہم کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ بلوچستان کو ملٹری زون میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کوئی آئین اور انسانی حقوق موجود نہیں ہیں۔”ماہ رنگ بلوچ نے مزید کہا ہے کہ 200 سے زائد بلوچ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ “ہم پرامن ہیں اور ہمارے بلوچ راجی مچی چند گھنٹے ہوں گی۔”انہوں نے کہا ہے کہ ہم پرامن اجتماع کے لیے حکومت سے رجوع کر رہے ہیں لیکن حکومت ہمارے جمہوری مطالبات نہیں سن رہی۔ماہ رنگ بلوچ کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کارکنوں کی گرفتاری میں ملوث ہے۔دوسری جانب کوئٹہ سے راجی مچی کے لئے جاتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر علی احمد کرد کو بھی دیگر وکیلوں سمیت کوئٹہ ہزار گنجی کے مقام پر روک دیا گیاہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری نے کنٹینرز لگاکر بلوچ راجی مچی میں شرکت کیلئے جانیوالے قافلے کو سونا خان کے مقام پر روک دیا ہے،بیبو بلوچ کے والد عبدالغفار بلوچ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ہمارے گھروں پر بیبو بلوچ کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا ،بیبو گھر پر نہیں تھی مجھے گرفتار کرکے لے گئے بعد میں چھوڑ دیا ،ہمارے چھوٹے بھائی عبدالستار کو گرفتار کرلیا ہے جو بلاجواز ہے۔

Recent Posts

سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی

عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…

1 min ago

جوڈیشل کمیشن اجلاس؛ جسٹس امین الدین خان آئینی بینچز کے سربراہ مقرر

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…

13 mins ago

تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…

37 mins ago

سروسزچیف کی مدت بڑھانا اسکا اندرونی معاملہ، قانون سازی تسلیم کریں گے:سلمان اکرم راجہ

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…

39 mins ago

رمضان شوگر مل کیس؛ دیکھنا ہے ریفرنس پر سماعت کا اختیار ہے یا نہیں، جج اینٹی کرپشن

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف نیب نے ریفرنس اینٹی کرپشن عدالت میں جمع…

47 mins ago

وزیراعلیٰ مریم نواز کاآج رات بیرون ملک روانہ ہونے کا امکان

لاہور (قدرت روزنامہ ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کا امکان ہے۔…

49 mins ago