گوادر اجتماع میں رکاوٹیں ڈال کر حالات کو مزید خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے ،جان محمد بلیدی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سکریٹری جنرل سینٹر جان محمد بلیدی نے کھاکہ گوادر میں پرامن سیاسی احتجاج کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے جلسہ عام کے جمہوری اور پرامن احتجاج کے آئینی و قانونی حق کا احترام کرتے ہوئے اس میں رکاوٹیں ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے نیشنل پارٹی احتجاج میں رکاوٹیں ڈالنے کے عمل کی شدید الفاظ میں مزمت کرتا ہے۔ انھوں نے کھا ہر ایک کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے سیاسی مطالبات کے حق میں پرامن سیاسی احتجاج کرے۔ انھوں نے حکومت بلوچستان اور گوادر سمیت بلوچستان کے انتظامیہ کو کھاکہ وہ احتجاج کے سامنے کسی قسم کی بھی رکاوٹ نہیں رکھیں عوام کو آزادی دیں کے وہ اپنے مطالبات کے حق میں جہاں مناسب سمجھیں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔ نیشنل پارٹی اور اس کی مرکزی قیادت بلوچستان کے عوام کے سیاسی معاشی اور قومی حقوق کے سیاسی و جمہوری عمل کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور جمہوریت قانون کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے انھوں نے کہاکہ لاپتہ افراد کا معاملہ بلوچستان میں سنگین صورتحال اختیار کرچکا ہے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتیں اس سنگین مسلے کے حل میں سنجیدہ دیکھائی نہیں دے رہے ہیں ریاست بلوچستان کے مسلے کو سیاسی مزاکرات کے بجائے طاقت سے حل کرنے کی حکمت عملی پر کاربند ہے جس کے نتائج انتہائی بیانک ہوسکتے ہیں۔ بلوچستان میں کٹ پتلی حکومتوں کے قیام کے عمل نے مسائل کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے عوام کو ووٹ کے حق سے بھی محروم کردیا گیا ہے حالیہ انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کو سبوتاژ کرتے ہوئے من پسند افراد کو کامیاب کیا گیا ملکی تاریخ کے بد ترین انتخابات کا انعقاد کرکے ملک کو سیاسی اور معاشی دلدل میں دھکیل دیا گیا۔ انھوں نے کھاکہ گوادر احتجاج کے سامنے رکاوٹیں ڈال کر حالات کو مزید خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے نیشنل پارٹی ایسے تمام حکومتی اقدامات کی بھرپور انداز میں مزمت کرے گئی جس میں عوام کو اپنے جمہوری و سیاسی احتجاج کے حق سے محروم کیا جائے۔ انھوں نے کھاکہ لاپتہ افراد کی واپسی کویقینی بنایا جائے اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کی قیادت سے بھی اپیل کی کہ وہ پرامن رہیں اور سیاسی و جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

Recent Posts

عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں دس دس لاکھ روپے…

8 mins ago

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

14 mins ago

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…

26 mins ago

الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…

45 mins ago

آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں گے تو کل دہشتگردوں کے کرنے پڑیں گے: احسن اقبال

کراچی ( قدرت روزنامہ )سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے…

50 mins ago

دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوسکتا، ماہرہ خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے…

1 hour ago