گوادر جانے والے قافلوں کو روکنے کے سنگین نتائج، تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگئی، ڈاکٹرمالک بلوچ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی کے قافلوں کو کوئٹہ سے گوادر جاتے ہوئے روکنے کے لیئے طاقت کے استعمال کو غیرضروری غیر جمہوری اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم قرار دیتے ہیں مستونگ میں فورسز کی فائرنگ سےمتعدد نوجوانوں کی زخمی کیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور خواتین اور بچوں پر تشدد کرکے انہیں حراساں کرنے کو انتہائی قابل مزمت اور قابل نفرت عمل قرار دیا ہے انہوں نے واضع کیا ہے کہ بلوچستان حکومت اور ریاستی ادارے اپنے دائرہ کار میں رہیں بلاجواز لوگوں پر تشدد گولیاں چلانا نوجوانوں کو شہید کرکے ان کے گھر اجھاڑنا انتہائی انسانیت سوز عمل ہے حکومت بلاجواز حالات کو خود خراب کررہا ہے اور تشدد و افراتفری کا صورتحال پیدا کرنے کی ناپاک کوشش کررہا ہے کوئٹہ سے گوادر اور کراچی سے گوادر جانے والے قافلوں میں رکاوٹ ڈالنے کا عمل فوری طور پر روک لے تمام سڑکوں سے رکاوٹیں فوری طورپر ہٹادیئے جاہیں اور لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا سلسلہ بند کرکے عوام کے پرامن سیاسی احتجاج کے حق کو تسلیم کیا جائے۔انھوں نے کھاکہ جب اقتدار پر زبردستی غیر منتخب و غیرسیاسی افراد کو بیٹھایا جاتا ہے تو ان سے اس طرح کے غیر انسانی اورغیر اخلاقی کام لیے جاتے ہیں بلوچستان میں کوئی سیاسی حکومت نظر نہیں آرہی ہے بلکہ ایک عوام دشمن ٹولے کو زبردستی عوام پر مسلط کردیا گیا ہے انھوں نے کھاکہ وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کو فوری طور پر شاہراہوں پر تعینات تمام فورسز کو ہدایات جاری کریں کہ گوادر جانے والے لوگوں کو باعزت گوادر تک جانے میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ کریں۔ گوادر جانے والے قافلوں کو روکنے کے سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں جس کی تمام تر زمہ داری بلوچستان حکومت اور وفاقی حکومت پر عائد ہوگئی۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ مستونگ کے زخمیوں کو بہتر علاج فراہم کیا جائے اورجوڈیشل کمیشن تشکیل دیکر ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Recent Posts

امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں 20 نومبر کا ریٹ

کراچی (قدرت روزنامہ)آج انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کا پاکستانی روپے کے مقابلے میں تبادلہ…

4 mins ago

بانی پی ٹی آئی کیخلاف درج تمام مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا مسترد

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے خلاف…

16 mins ago

الیکٹرک بائیکس کیلئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس دینے کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے الیکٹرک بائیکس کے لئے درخواست دینے والی تمام طالبات کو بائیکس…

36 mins ago

آج پی ٹی آئی کے مطالبات پورے کریں گے تو کل دہشتگردوں کے کرنے پڑیں گے: احسن اقبال

کراچی ( قدرت روزنامہ )سینئر رہنما مسلم لیگ (ن) اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے…

40 mins ago

دنیا کا کوئی بھی کامیاب شخص ’سیلف میڈ‘ نہیں ہوسکتا، ماہرہ خان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ان کے…

53 mins ago

ملک انارکی کی طرف جا رہا ہے ،عوام نے حکومت کو مینڈیٹ نہیں دیا کیااس پر کوئی شرمندگی ہے؟ اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہا ہےکہ ہمارے مطالبات پورے نہ…

59 mins ago