کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ میں فائرنگ سے متعلق افواہیں ہیں ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے فائرنگ غیر مصدقہ اورافواہیں ہیں ،امن میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی،سیکورٹی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں ،بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو دانستہ طور پر خرابی کی جانب دھکیلا جاررہا ہے۔ قانون سے کوئی مبرا نہیں، امن میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی ، ان کا مہنا تھا کہ گوادر میں مظاہرے کے درپردہ عزائم واضح ہیں ،پرامن احتجاج ہر کسی کا حق تاہم قانون کسی کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ بلوچ یکجہتی کونسل کو بات چیت کے ذریعے معاملات حل کرنے کی دعوت دے چکے ، بلوچستان کی خواتین اراکین اسمبلی نے مزاکرات کی دعوت دی وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان اسمبلی میں پالیسی بیان دیا ،بلوچستان حکومت پرُامن احتجاج کاُحق تسلیم کرتی ہے تاہم بی وائی سی جگہ کے انتخاب کا انتظامیہ کا حق تسلیم کرے ، شاہدرند کا کہنا تھا کہ احتجاج کے لئے مقام کا تعین مقامی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، ایک بار پھر بی وائی سی کو حکومت مزاکرات کی دعوت دیتی ہے ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے 24 نومبر 2024 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز (سی ڈی این ایس) سرمایہ کاری کے مختلف…
کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار…
کینیڈا(قدرت روزنامہ)کنزرویٹو پارٹی کے وائس چیئرمین مائیکل کرام کی جانب سے کینیڈین پارلیمنٹ میں 2…
کراچی(قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر نے کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت…