کراچی(قدرت روزنامہ)کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) نے کوئٹہ بلوچستان میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اخبارات پر عائد سنسر شپ ختم کی جائے اور اشتہارات کو زبان بندی کے لیے بطور لیور استعمال نہ کیا جائے۔ سی پی این ای کے صدر ارشاد احمد عارف، سینئر نائب صدر انور ساجدی، نائب صدر عارف بلوچ اور سیکرٹری جنرل اعجاز الحق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان بالخصوص کوئٹہ میں طویل عرصہ تک پریس ایڈوائس کے بعد اب باقاعدہ سنسر شپ نافذ کر دی گئی ہے۔ خبروں کی اشاعت روکنے کے لئے محکمہ تعلقات عامہ کے ایسے افسران اخبارات کے دفاتر جا کر ناپسندیدہ خبریں کاپیوں سے اتروالیتے ہیں جو اشتہارات جاری کرنے کا بھی اختیار رکھتے ہیں۔ جس سے ضیا الحق کے مارشل لا کی یاد تازہ ہوتی ہے۔ دوسری طرف حزب اختلاف کی جماعتوں کی خبروں کو کوئٹہ پریس کلب کی تالا بندی اور پریس ایڈوائسز کے بعد باقاعدہ محکمہ اطلاعات کے مجاز افسران کی دست اندازی پر مبنی کارروائیوں سے روکا جارہا ہے اور اخبارات کو اپوزیشن کی خبریں لگانے پر اشتہارات سے محروم کیا جارہا ہے جو نہ صرف آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے پر قدغن بلکہ آمرانہ ادوار کی قابل مذمت روش کا تسلسل بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس ریاست اور جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے لہٰذا حکومت جمہوری اداروں بالخصوص پریس کو آئین کے منافی سنسر شپ اور اشتہارات کی بندش جیسے آمرانہ اقدامات کا نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
ممبئی (قدرت روزنامہ)بھارت کے مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے والدین نے اپنے چھوٹے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سرگودھا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبر قومی اسمبلی (…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ ) جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج کے مابین فائرنگ کے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے مقبول اداکار سنیل شیٹھی شوٹنگ کے دوران حادثے کا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی کے بعد چائے کی پتی کی قیمت بھی کم…
لاہور(قدرت روزنامہ)موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی گجرات میں انڈوں کی قیمت میں بڑا اضافہ…