ٹک ٹاکر عائشہ کیس میں نیا موڑ آنے پر اقرارالحسن کا موقف آگیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ٹک ٹاکر عائشہ کیس میں نیا موڑ آنے پر اقرارالحسن کا موقف آگیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن سید اقرار الحسن نے کہا ہے کہ عائشہ اکرام مینارِ پاکستان خود گئی یا اسے کوئی وہاں لے کر گیا ، وہ پرہیز گار تھی یا خدانخواستہ طوائف‘ اُس کے کپڑے پھاڑنے کا حق کسی کو نہیں تھا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ صرف اس ایک بات پر ہم سب کو اُس کے ساتھ کھڑا ہونا چاہئیے تھا کیوں کہ ہمیں ہر اُس عورت کا ساتھ دینا ہے جس کے ساتھ بدتہذیبی کی جائے۔

ادھر گریٹر اقبال پارک ہراسگی واقعے کی متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کا کہنا ہے کہ مجھے اور میرے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں ، متاثرہ خاتون عائشہ اکرم نے اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے سے متعلق ایک بار پھر ویڈیو بیان جاری کیا، جس میں متاثرہ لڑکی نے کہا کہ حلفا کہتی ہوں کہ مجھے اسے بارے کچھ علم نہیں تھا،اب مجھے اور میرے اہلخانہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں، متاثرہ لڑکی نے وزیر اعظم،وزیراعلیٰ پنجاب اور اعلیٰ حکام سے تحفظ کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جو عناصر بلیک میل کرتے رہے ہیں ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے،تاکہ آئندہ آنے والی نسل کو بلیک میل کرنے پہلے یہ عناصر ہزار بار سوچیں۔

دوسری جانب ٹک ٹاکر عائشہ کیس کے حوالے سے ملزم ریمبو نے مینار پاکستان واقعہ سے متعلق نئے انکشافات کیے ہیں ، اپنے بیان میں ملزم ریمبو نے کہا ہے کہ عائشہ نے مقدمے میں گرفتار فی ملزم سے 5 لاکھ لینے کا کہا تھا ، عائشہ نے بلیک میل کیا اگر بات نہ مانی تو جیل بھجوا دوں گی ، جس کے بعد راتوں رات مجھ پر ایف آئی آر کرائی گئی ، دوران سماعت ملزمان کے وکیل نے کہا کہ ویڈیوز موجود ہیں جن سے پتا چلتا ہے کہ ریمبو اور دیگر نے ٹک ٹاکر کی جان بچائی تاہم عدالت نے ریمبو سمیت دیگر ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

4 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

4 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

5 hours ago