اسلام آباد (قدرت روزنامہ)راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دینے والی جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت قبول کرلی۔
جماعت اسلامی کا مہنگائی اور بجلی کے بلوں میں بھاری ٹیکسوں کے خلاف راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا دوسرے روز بھی جاری رہا۔دھرنے کے مقام پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ہفتے کو حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کو مذاکرات کی دعوت دی جسے جماعت اسلامی نے قبول کرلی۔
جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جبکہ حکومت کے سامنے مطالبات بھی رکھے۔
حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور آج ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور لیاقت بلوچ نے مذاکراتی کمیٹی کا خیر مقدم کیا۔
حکومتی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد دھرنے سے واپس روانہ ہوگئی۔
حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو کمیٹی سے آگاہ کردیا۔
مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا مؤقف واضح اور دو ٹوک ہے، ایرانی وزیر خارجہ عباس…
ماہرہ اور شاہ رخ خان 2017 میں فلم رئیس میں ایک ساتھ بڑے پردے پر…
میلبرن(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ون ڈے میں نسیم شاہ اور محمد حسنین میں سے ایک…
پہلے کئی آرمی چیفس کو توسیع دی گئی جسے سویلین حکومتوں کو پارلیمنٹ سے تائید…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) عدالت نے سینیٹ ہال میں گھسنے اور اسلحہ لے جانے…
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے چیئرمین کے انتخاب کے لیے کمیٹی…