بانی پی ٹی آئی اگر بات چیت کیلئے تیار ہیں تو پیپلز پارٹی اپنا کردار ادا کریگی: خورشید شاہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اگر بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں تو یہ اچھی بات ہے، مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ کا کہنا تھا محمود خان اچکزئی شاید ضیاءالحق کے 90 دن بھول گئے ہیں، 3 ماہ کی قومی حکومت نہیں ہو گی پھر قومی حکومت ہی ہوگی، ہماری کوشش ہے کہ اسمبلیاں چلیں اور پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔
رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ خبریں چل رہی ہیں کہ عمران خان بات چیت کرنے کے لیے تیار ہیں یہ اچھی بات ہے وہ آگے بڑھیں کیونکہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت کے ذریعے ہی حل ہوتے ہیں، اگر وہ محسوس کر رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو ایک جگہ بیٹھنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ بات تسلیم کرتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے 9 مئی کا واقعہ کیا ہے انہیں معافی مانگنی چاہیے، عمران خان اگر کہتے ہیں کہ وہ 9 مئی میں ملوث نہیں ہیں تو ان واقعات کی مذمت کریں، ہمیں مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا ہے ۔
خورشید شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے نکالیں، اگر ضرورت پڑی تو پیپلز پارٹی اپنا بھر پور کردار ادا کریگی۔
ان کا کہنا تھا معیشت برے حالات میں ہے اسے ٹھیک کرنا پڑ رہا ہے، بجلی اور زراعت پر جو ٹیکس لگائے گئے ہیں ان پر حکومت کو نظر ثانی کرنی چاہیے۔
بلوچستان میں حکومت سازی سے متعلق معاہدے کے حوالے سے جواب پر کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے درمیان ایسے کسی معاہدے کا علم نہیں ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

1 min ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

8 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

17 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

43 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago