ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں: خواجہ آصف


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پارلیمنٹ کے ممبران کی بجلی مفت نہیں ہوتی، میں 35 سال کے بل دکھا سکتا ہوں۔
بیورو کریٹس اور ججوں کی مفت بجلی ختم کرنے کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی بجلی مفت نہیں ہوتی، 35 سال کے بجلی کے بل دکھا سکتا ہوں جو اپنی جیب سے ادا کیے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریٹس اور جج صاحبان کے بجلی بلوں کا ان سے پوچھیں۔
واضح رہے کہ وزارت توانائی نے انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم کے بعد ایمرجنسی پلان تیار کیا ہے۔
پلان کے مطابق تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ بیوروکریٹس، ججز اور پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی بھی تجویز ہے۔
ذرائع انرجی ڈویژن نے بتایاکہ دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

5 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

12 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

22 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

47 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago