ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری

ہرنائی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔آفٹر شاکس کے باعث ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مزید 2 ہفتے کے لیے بند کر دیے گئے ہیں جب کہ زلزلے کے 3 روز گزر جانے کے باوجود متعدد متاثرین اب بھی حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے بتایا کہ وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین کے لیے 12000 روپے فی خاندان کا اعلان کیا ہے، تاہم وزیراعظم کی اعلان کردہ فی گھرانہ 12 ہزار روپے کی امداد اگلے 10 روز میں جاری ہو گی۔ نقصانات کے جائزے کے بعد اضافی امداد بھی جلد جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ہرنائی میں زلزلہ متاثرین میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا کام جاری ہے، متاثرہ علاقوں غریب آباد، جلال آباد، کلی شور، کلی وزیر، اسلام آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے متاثرہ ا فر اد میں امدادی اشیاء، ٹینٹ، کمبل اور مچھر دانیوں کی فراہمی کر دی گئی ہے۔

Recent Posts

سابق صدر عارف علوی نے مجوزہ آئینی ترمیمی بل کو آئین کی تدفین کا بل قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر اور رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے مجوزہ…

6 mins ago

نوشکی، نامعلوم افراد کا گرینڈ لانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پر حملہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نوشکی میں نامعلوم افراد کاگرینڈلانچر کے ذریعے سیکورٹی فورسز کے دفتر پرحملہ تاہم کوئی…

19 mins ago

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

29 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

39 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

50 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

56 mins ago