سعودی عرب :عمرہ کے لئے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا لازمی قرار

(قدرت روزنامہ)سعودی عرب حکام کی جانب سے عمرہ کرنے کے لیے کوویڈ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

“العربیہ” سعودی حکام نے اعلان کیا ہے کہ صرف وہی افراد عمرہ کر سکیں گے جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوالی ہیں فیصلے کا اطلاق آج سے یعنی اتوار 10 کتوبر کو شام 6 بجے سے ہوگا۔

وزارت نے سرکاری پریس ایجنسی کی جانب سے ہفتے کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ مکہ مکرمہ میں المسجدالحرام میں مناسکِ عمرہ اور نمازیں ادا کرنے اورمدینہ منورہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجراء پرنئی پابندی عاید کردی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ دونوں مقدس مقامات تک صرف ان ہی عازمین اور زائرین کو داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے مملکت میں منظورشدہ کرونا وائرس کی کسی ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا رکھی ہیں نیز جن لوگوں کو ویکسین لگوانے سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے، ان کے نام وزارت صحت کی ’’توکلنا” ایپلی کیشن پر ظاہر ہونے چاہییں۔

جن لوگوں نے پہلے سے عمرہ کے لیے اجازت نامے اور تاریخیں لے رکھی ہیں انہیں اپنے عمرہ کی تاریخ سے48 گھنٹے قبل کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لازمی لگوانا ہو گی بصورت دیگر ان کا اجازت نامہ منسوخ کر دیا جا ئے گا۔

وزارت حج وعمرہ نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین کی دونوں خوراکیں مکمل کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔

وزارت نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں وبائی امراض کی صورت حال میں پیش رفت کے مطابق وبا سے متعلق تمام احتیاطی اورحفاظتی اقدامات کے جاتے ہیں اور یہ مملکت کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (وقایا) کی جانب سے مسلسل تشخیص سے مشروط ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا کی بہتر صورتحال کے بعد سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے معتمرین کی تعداد 1 لاکھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ خانہ کعبہ میں یومیہ 60 ہزار نمازیوں کو عبادت کی اجازت دی گئی ہے۔

ویکسین کا کورس مکمل کرنے والے 70 برس سے زائد عمر والوں کو بھی عمرے کی اجازت دی گئی ہے، اسی طرح 17 اور 18 سالہ مقامی نوجوان بھی ویکسین لگوانے کے بعد عمرہ کرسکیں گے۔

Recent Posts

لاہور میں پولیس مقابلے میں 72 مقدمات میں ملوث ملزم جیلا ہلاک

لاہور(قدرت روزنامہ)پنجاب میں دہشت کی علامت سمجھا جانے والا انتہائی خطرناک شوٹر و ڈاکو اسد…

7 mins ago

سانحہ پنجگور: مزدوروں کی لاشیں ہیلی کاپٹر میں ملتان روانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایت پر سانحہ پنجگور کے مزدوروں کی…

17 mins ago

آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام آخری ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے…

22 mins ago

وٹامن اے کی کمی کو پورا کرنے والا سنہری سلاد پتہ

نیویارک(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک نئی قسم کا سنہرا سلاد پتہ تیار کیا ہے جو…

33 mins ago

راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد میں ڈینگی پازیٹیو کی تصدیق کے بعد…

33 mins ago

میٹا کو لاپرواہی برتنی مہنگی پڑگئی

ڈبلن(قدرت روزنامہ) فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر یورپی یونین کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن…

36 mins ago