اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے، ناراض اراکین نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے جام کمال کے ساتھ مزید نہ چلنے کا اعلان کر دیا . جبکہ وزیراعلیٰ بھی موقف پر قائم ہیں، تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کا عزم ظاہر کر دیا اور کسی بھی صورت مستعفی نہ ہونے کا اعلان کر دیا .

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپیکر عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام ناراض ارکان شریک ہوئے . ناراض اراکین نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے . جام کمال کو اب مزید وقت نہیں دیں گے، وہ اکثریت کھو چکے ہیں . دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے متحرک ہوگئے . جام کمال نے کسی صورت بھی استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کر دیا . انہوں نے کہا کہ چند ناراض لوگوں کی وجہ سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتا . اُدھر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفی کے مطالبہ کو یکسر مسترد کر تے ہیں، جام کمال خان منتخب وزیر اعلی ہیں وہ معمولات حکومت احسن انداز میں چلارہے ہیں، وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفی دیا جائے، وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے . . .

متعلقہ خبریں