اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)اگرمیری حکومت گرائی گئی توپھرکسی کی بھی نہیں بچ سکے گی:جام کمال کا کمال موقف ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں سیاسی بحران برقرار ہے، ناراض اراکین نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے جام کمال کے ساتھ مزید نہ چلنے کا اعلان کر دیا۔ جبکہ وزیراعلیٰ بھی موقف پر قائم ہیں، تحریک عدم اعتماد کے مقابلے کا عزم ظاہر کر دیا اور کسی بھی صورت مستعفی نہ ہونے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے ناراض اراکین کا اجلاس ہوا، اجلاس میں سپیکر عبدالقدوس بزنجو سمیت تمام ناراض ارکان شریک ہوئے۔
ناراض اراکین نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعلی جام کمال کے ساتھ نہیں چل سکتے۔ جام کمال کو اب مزید وقت نہیں دیں گے، وہ اکثریت کھو چکے ہیں۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ بلوچستان اپنے خلاف عدم اعتماد رکوانے کے لئے متحرک ہوگئے۔ جام کمال نے کسی صورت بھی استعفیٰ نہ دینے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ چند ناراض لوگوں کی وجہ سے صوبے کی ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتا۔

اُدھر ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعلی کے استعفی کے مطالبہ کو یکسر مسترد کر تے ہیں، جام کمال خان منتخب وزیر اعلی ہیں وہ معمولات حکومت احسن انداز میں چلارہے ہیں، وزیر اعلی کیخلاف کوئی ایسے الزامات نہیں جن کی بنیاد پر اخلاقی گراونڈ پہ استعفی دیا جائے، وزیر اعلی استعفی نہیں دینگے۔

Recent Posts

کوئٹہ، لوکل بسوں کے بعد گرین بس میں چوری کی ورداتوں میں اضافہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ لوکل بسوں کے بعد کوئٹہ گرین بسوں میں بھی موبائل چوری کے واقعات…

7 mins ago

چمن ،فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد کی رہائی کیلئے 3 ہزار روپے رشوت وصولی کا انکشاف

چمن(قدرت روزنامہ)چمن فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افراد سے پولیس جیل میں سرعام 3 ہزار…

17 mins ago

دشت، کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)دشت روڈ کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگئے جاں بحق…

27 mins ago

بلوچستان کے وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل، مزید تبدیلیاں متوقع

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبائی وزراء کے قلمدانوں میں ردوبدل کر دی ہے،…

33 mins ago

خضدار،پولیس مقابلے میں رہزن زخمی حالت میں گرفتار

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدارپولیس اور رہزنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جس میں ایک رہزن زخمی حالت…

38 mins ago

معروف شاعر مبارک قاضی کی پہلی برسی کے موقع پر بساک کی جانب سے کوئٹہ میں تقریب منعقد

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کی جانب سے عظیم قومی شاعر مبارک قاضی کی پہلی…

43 mins ago