بلوچ یکجہتی کمیٹی کی حمایت ،تمام گرفتار اور لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے،نیشنل پارٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اسلم بلوچ رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز و دیگر رہنماوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئےبلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاجی مظاہروں ،مطالبات کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ساتھ تھے آئندہ بھی رہیں گے،
اسلم بلوچ نے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کیا جائے، بلوچستان میں گزشتہ ہفتے سے ایک خلفشار، سول مارشل لا نافذ ہے، اس ماحول کا ذمہ دار ریاست اور موجودہ غیر سیاسی و غیر سنجیدہ حکومت ہے، حکومت میں شامل لوگ اس خلفشار کا فائدہ اٹھانے والے ہیں، کوئٹہ، فارم 47 کے ذریعے کٹھ پتلی حکومت مسلط کیا گیا ہے، بلوچستان میں سیاسی آزادی امن و ترقی ہوگی تو ان لوگوں کو کوئی پوچھے گا بھی نہیں، انوکھا واقعہ ہے کہ دو روز سے حکومت پہیہ جام ہڑتال کرکے تمام سڑکیں بند رکی ہوئی ہیں، مستونگ میں جلسے کے لئے جانے والوں کے ساتھ واقعہ بھی انوکھا ہے،
جلسے کیلئے جانے والے قافلے کی گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی ٹائر برسٹ کئے گئے، جب شرکا گاڑیوں سے اترے تو ان پر براہ راست فائرنگ کی گئی 14 لوگ زخمی ہوئے، گوادر میں ایک طے شدہ پرامن جلسہ تھا، حکومت نے سڑکیں بند کردیں، وزیراعلیٰ نے جلسے کیلئے نہ چھوڑنے کا اسمبلی میں اعلان کیا جو آئین کی خلاف ورزی ہے، لاپتہ افراد کو عدالتوں پیش کیا جائے وگرنہ خلفشار بڑھتا جائے گا، دو دنوں میں کوئٹہ سے 300 سے زائد لوگوں کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، تمام گرفتار اور لاپتہ افراد کو فوری رہا کیا جائے۔

Recent Posts

2 اکتوبر ملتان، میانوالی اور فیصل آباد تیار رہے، بھرپور احتجاج ہوگا، شیخ وقاص

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی نئی تاریخوں کا اعلان…

25 mins ago

کیا ٹیکس فائل کرنے کا کوئی نقصان بھی ہو سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کی بھی مختلف ترجیحات ہیں۔…

35 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کس مشکل میں پھنس گئے اور کارکنوں کو کیا پیغام دیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے راولپنڈی احتجاج میں بروقت نہ…

44 mins ago

سانحہ 9 مئی ناقابل معافی جرم ہے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے سانحہ 9 مئی کو ناقابل معافی جرم قرار…

54 mins ago

علی امین گنڈاپور پر کارکنان کا دباؤ تھا کہ راولپنڈی جائیں، بیرسٹر سیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی احتجاج میں…

1 hour ago

امریکی صدر کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب…

1 hour ago