کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے شہر گوادر میں آج منعقد ہونے والے بلوچ راجی مچی کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن اور مستونگ واقعہ کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے ۔مستونگ میں کوئٹہ اور دیگر علاقوں سے آنے والے قافلے پر فائرنگ کرکے درجن بھر مظاہرین کو زخمی کیا مذکورہ مقام پر شرکاء اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے جمع ہوکر دھرنا دیا ہے
جبکہ شہر میں کاروباری مراکز بند ہیں۔اسی طرح نوشکی اور دالبندین میں بھی تاجر برادری نے راجی مُچی کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کاروباری مراکز بند کئے ہیں ۔ دارالحکومت کوئٹہ میں سریاب کے مقام پر بھی مستونگ واقعہ کے خلاف گذشتہ رات سے احتجاج جاری ہے ۔خیال رہے کے فائرنگ سے 14 افراد زخمی ہوگئے
جن میں سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر شہروں سے نکالنے والے قافلے رکاوٹیں عبور کرکے تربت ڈی بلوچ، تلار اور بزی ٹاپ تک پہنچ چکے ہیں ۔جبکہ گوادر شہر کی طرف جانے والے تمام سڑکیں بند کرکے بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے ۔خیال رہے کہ آج گوادر پدی زر میں تین بجے بلوچ راجی مچی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…
لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…