لاہور(قدرت روزنامہ) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکومتوں نے بدعنوانی کر کے سیاسی آلودگی پھیلائی، ملک میں سیاسی کثافت کے ذمے دار اپوزیشن عناصر ہیں، ذاتی سیاست کر کے سیاسی کثافتیں پھیلانے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے وزیرِ مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل سے
ملاقات میں سیاسی امور اور جنوبی پنجاب کی ترقی سے متعلق تبادلۂ خیال کیا۔دورانِ گفتگو ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے ماحول کو صاف رکھنے پر توجہ دی ہے۔انہوں نے کہا کہ آلودگی سے پاک فضاء میں سانس لینا ہر شہری کا حق ہے، ہماری حکومت نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ قائم کر کے جنوبی پنجاب کو نئی شناخت دی ہے۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189 ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔وزیرِ مملکت زرتاج گل نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا تاریخ ساز کارنامہ ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب میں ترقی کےثمرات پہنچے ہیں۔
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا کیخلاف تین میچز کی ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہوئے دہشتگردی کے افسوسناک واقعے کے بعد کوئٹہ سے…
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ سے چلنے والی جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو 4 روز کیلئے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول پر ڈیڈ لاک برقرار ہے جس کی…
بھکر (قدرت روزنامہ) خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا۔…
پشاور (قدرت روزنامہ )مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم…