جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات شروع


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان کمشنر آفس راولپنڈی میں مذاکرات شروع ہوگئے۔رہنما جماعت اسلامی رضا شاہ کے مطابق مذاکرات جاری ہیں اور جماعت اسلامی قائدین کی معاونت کے لیے ٹیم بھی موجود ہے۔
جماعت اسلامی اپنے مطالبات تحریری شکل میں لے کر مذاکرات میں شریک ہوئی ہے، مذاکراتی ٹیم کی سربراہی لیاقت بلوچ کر رہے ہیں۔حکومتی مذاکراتی ٹیم میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ، وفاقی وزیر امور کشمیر انجینیئر امیر مقام، مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما طارق فضل چوہدری اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے۔
گزشتہ روز، وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے جماعت اسلامی نے لیاقت بلوچ کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی تھی۔حکومتی وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت سے دھرنا فوری ختم کرنے کی درخواست کی تھی جس کو جماعت اسلامی نے مسترد کر دیا تھا۔

Recent Posts

طلاق سے دلبرداشتہ شخص نے شہریوں پر گاڑی چڑھا دی، درجنوں ہلاک

بیجنگ (قدرت روزنامہ) چین میں اہلیہ سے طلاق پر دلبرداشتہ شخص نے گاڑی شہریوں پر…

2 hours ago

آئی سی سی ایونٹ میں ہائبرڈ ماڈل نہیں چل سکتا,راشد لطیف

کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ…

2 hours ago

کراچی، ویمن پولیس سٹیشن بلا کر بیٹی سمیت برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، خاتون کا الزام

کراچی (قدرت روزنامہ) شہر قائد میں ویمن پولیس سٹیشن میں مبینہ طور پر دو خواتین…

2 hours ago

مراکز صحت کی ری ویمپنگ کیلیے 31دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر، بوسیدہ عمارتیں چمچماتے کلینکس میں تبدیل ہونگی:مریم نواز

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے عوام کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے…

2 hours ago

سموگ کے معاملےپر اصل حکمرانوں نے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگایا ہوا ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ سموگ کی…

3 hours ago

سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے بند

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سموگ اور دھند کے باعث موٹر وے ایم 4 کو پنڈی…

3 hours ago