جماعت اسلامی نے 10 مطالبات ہمارے سامنے رکھے ہیں، وزیراطلاعات


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے وفد کی باتوں سے ہم متفق ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے ریلیف کے لیے کام کیا جائے اور دن رات کام ہورہا ہے۔
جماعت اسلامی کے وفد سے مذاکرات کے بعد انجینیئر امیر مقام اور طارق فضل چوہدری کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ جماعت اسلامی سے بہت ہی اچھے اور خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے دس مطالبات کی فہرست ہمارے سامنے رکھی ہے، جس میں سے زیادہ مطالبات بجلی سے متعلق ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ جماعت اسلامی کے وفد کی باتوں سے ہم متفق ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے ریلیف کے لیے کام کیا جائے اور دن رات کام ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کے 35 ارکان کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ حکومت کے اخراجات کو کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجکاری سے، ایف بی آر کی ڈیجیٹیلائزیشن اور معاشی اصلاحات سے مالیاتی گنجائش پیدا ہوگی اورعوام تک ریلیف منتقل کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت کم ہوئی تو عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔ ان حالات کو بہتر کرنے میں حکومت ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ دوست ممالک سے جو سرمایہ کاری آئے گی اس سے بہتری آئے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں وزیر پانی وبجالی، سیکریٹری توانائی، ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے نمائندے کو شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کل اگلے دور کا آغاز ہو جائے اور معاملات خوش اسلوبی سے طے پاجائیں۔انجنیئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیکنیکل کمیٹی کل جماعت اسلامی کے ساتھ بات چیت کرے گی، ہماری کوشش ہے کہ ملک کو چلایا جائے۔

Recent Posts

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

8 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

14 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

24 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

50 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago