ذوالفقار علی بھٹو غدار نہیں شہید ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے راجہ ریاض نے وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق بیان کی مذمت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض بھی قومی اسمبلی میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کے بیان پر بول پڑے اور وفاقی وزیر کے بیان کی مذمت کی ۔
راجہ ریاض نے کہا کہ وفاقی وزیر سے کہتا ہوں پیپلز پارٹی کے جو لوگ زندہ ہیں انکے بارے میں جو مرضی کہیں لیکن شہیدوں کو درمیان میں مت لائیں۔ راجہ ریاض نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو غدار نہیں بلکہ شہید ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر اپنی جان کی قربانی دی۔ یہ ذوالفقار علی بھٹو ہی تھے جنہوں نے ہمیں ایٹمی قوت بنایا اور اسی وجہ سے پاکستان آج دنیا کے نقشے پر موجود ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان کی جانب سے بھی علی امین گنڈاپور کے بیان پر سخت ردعمل دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رہنما کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے والے شہید بھٹو پر پی ٹی آئی کی تنقید گِری ہوئی حرکت ہے۔ ووٹوں کے سوداگر غیر سنجیدہ لوگ مسئلہ کشمیر کا ستیا ناس کررہے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کے ذمے دار کشمیر الیکشن چوری کرنے کیلیے میدان میں اٴْترچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بد زبانی، بد گوئی، بد کلامی اور بد تہذیبی سے عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے آزاد کشمیر میں تقریر کے دوران ذوالفقار علی بھٹو کو غدار اور نوازشریف کو ڈاکو قرار دیا تھا۔ ذوالفقار علی بھٹو سے متعلق متنازعہ بیان دینے پر وفاقی وزیر گزشتہ روز سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ اسی وجہ سے بدھ کے روز سینیٹ اجلاس میں بھی کافی گرما گرمی ہوئی، جبکہ پیپلز پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور اپنے بیان پر معافی مانگیں۔

Recent Posts

حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 25واں یوم شہادت

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا آج 25واں یوم شہادت ہے۔ پاکستان کی…

2 mins ago

محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں…

6 hours ago

و یرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی کامیابی کا راز بتادیا۔بھارتی ٹیم…

6 hours ago

مریم نواز مری کے صحافیوں کو گھر بناکر دیں گی، عظمیٰ بخاری نے خوشخبری سنا دی

لاہور( قدرت روزنامہ ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ…

6 hours ago

منڈی بہاؤ الدین میں بیوی کے تشدد سے شوہر جاں بحق

منڈی بہاؤ الدین (قدرت روزنامہ) منڈی بہاؤالدین کے قریب ساہنا گاؤں میں بیوی کے تشدد…

7 hours ago

چین سے معاہدوں پر عملدرآمد میں تعطل برداشت نہیں ، وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دورہِ چین کے…

7 hours ago