دکی(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع دکی کے پولیس تھانہ دکی میں موجود سب جیل سے فرار ہونے والے تین خطرناک قیدی عصمت اللہ ،کبیر اور محمد صدیق 26دن گزرنے کے باجود تاحال گرفتار نہ ہوسکے ۔پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔دوسری جانب غفلت اور لاپرواہی برتنے والے تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے محکمانہ انکوائری کرنے کا بھی حکم دیا گیاتھا۔ایس پی دکی آصف حلیم نے معطل ہونے والے تینوں اہلکاروں حوالدار غنی ،جیل وارڈن گل خان اور گیٹ سنتری اسماعیل مری کے خلاف ڈی ایس پی دکی جان محمد کھوسہ کی سربراہی میں انکوئری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔انکوائری کمیٹی رپورٹ مکمل کرکے ایس پی کو پیش کریگی۔پولیس نے گرفتار تینوں اہلکاروں کو جوڈیشل مجسٹریٹ لورالائی کی عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلی ہے۔عدالت نے تینوں پولیس اہلکاروں کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردئیے ہیں۔فرار ہونے والے تین خطرناک قیدیوں میں سے دو قیدیوں کبیر اور عصمت اللہ کا ضمانت دو بار جوڈیشل مجسٹریٹ دکی ایک بار ایڈیشنل سیشن جج دکی اور ایک بار بلوچستان ہائی کورٹ سے مسترد ہوگیا تھا۔تینوں ملزمان کے خلاف کیسز زیر سماعت تھے۔
لاہور(قدرت روزنامہ )سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ کپتان اچھا مل جائے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی…
خانیوال(قدرت روزنامہ) تحصیل کبیروالا میں مدرسے سے پڑھ کرواپس گھر جانیوالی 12 سالہ بچی کو…
لاہور ( قدرت روزنامہ)پنجاب کے میدانی علاقے شدید اور غیر معمولی دھند کی لپیٹ میں…
صوابی (قدرت روزنامہ )خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ جو گھر…
لاہور (قدرت روزنامہ) نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ…