بلوچستان کی صورت حال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اظہار تشویش


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بلوچ راجی مچی کے شرکا پرطاقت کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فورسز کی جانب سے گزشتہ روز بلوچ قومی اجتماع کے شرکا کے خلاف غیر قانونی اور غیر ضروری طاقت کے استعمال پر تشویش ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ یہ لوگوں کے پرامن اجتماع کی آزادی کے حق کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو، بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیر مسلح اور پرامن مظاہرین پر فرنٹیئر کور نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ گوادر میں بھی مکمل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے جس سے علاقے کے اندر اور باہر معلومات کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بلوچستان میں انٹرنیٹ کی بندش کو فوری طور پر اٹھائے، اور انسانی حقوق کے ملکی اور بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے تاکہ لوگوں کے پرامن احتجاج کے حق میں سہولت فراہم کی جائے تاکہ گوادر جانے والے راستے کی رکاوٹیں ہٹا کر لوگوں کو نقل و حرکت کی آزادی کی اجازت دی جا سکے۔

Recent Posts

فری لانسرز کے لیے خوشخبری: پی ٹی اے کی جانب سے نئی وی پی این رجسٹریشن پالیسی کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے ملک بھر میں…

15 mins ago

پاکستان اور یونیسیف کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اور یونیسیف نے موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات سے بچوں کے…

22 mins ago

پی ٹی آئی نے اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا، احسن اقبال

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے…

32 mins ago

بشریٰ بی بی 24 نومبر کو احتجاج کی تیاریوں کیلئے متحرک ہوگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کے احتجاج کی تیاریوں کے لیے…

1 hour ago

سرکاری عہدہ دلانے کا جھانسہ دیکر گروہ نے دیشا پٹانی کے والد سے لاکھوں روپے بٹور لیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ لاکھوں روپے کا…

2 hours ago

بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی میں نئی تاریخ رقم کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹر سنجو سیمسن نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں وہ کارنامہ سرانجام…

2 hours ago