آئی پی پیز معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کرکے ریکوڈک کی طرح جرمانے ادا نہیں کرسکتے: وزیر توانائی


کراچی(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نےکہا ہےکہ آئی پی پیز معاہدوں کو کسی صورت تبدیل نہیں کریں گے۔
گفتگو کرتے ہوئے اویس لغاری نے کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے یکطرفہ طور پر ختم کرکے ریکوڈک کی طرح 900 ملین ڈالر کے جرمانے ادا نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت میں کمی کیلئے اقدامات کررہے ہیں، آئی پی پیز سے کیپیسٹی ادائیگیوں سے متعلق مذاکرات کیے جاسکتے ہیں، امریکی ڈالر اگر 2015 کے ریٹ پر رہتا تو کیپسٹی ادائیگیاں 2100 ارب روپے کے بجائے 800ارب روپے ہوتیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ دورہ چین میں پاور سیکٹر کو چینی قرضے کی ری پروفائلنگ کیلئے بات ہوئی ہے، چینی پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے بھی بات کی ہے اس سے ڈھائی روپے فی یونٹ کمی آسکتی ہے، پاور سیکٹر میں بلند شرح سود پر ساڑھے 8 ارب ڈالر کے قرضے لیے گئے ہیں ان کی ری پروفائلنگ کرنا چاہتے ہیں، قرضوں کی ری پروفائلنگ سے جتنا فائدہ ہوگا صارفین کو پہنچائیں گے۔
اویس لغاری نے مزید کہا کہ جامشورو پاور پلانٹ کو ہم خود مقامی کوئلے پر منتقل کررہے ہیں۔
شمسی منصوبوں سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ سولر نیٹ میٹرنگ کے منصوبے جو لگ چکے ہیں ان کے ساتھ ہمارے 7،7 سال کے معاہدے ہیں، سولر پینل اتنا ہی سستا رہا تو نیٹ میٹرنگ کے آئندہ منصوبوں میں نرخوں پر اس طرح نظرثانی کریں گے کہ ان کے پیسے 3 سے 4 سال میں پورے ہوں۔

Recent Posts

پچھلے دور حکومت میں فوج کو سیاست کےلئے استعمال کرنے کی واردات کی کوشش ہوئی تھی، سیکیورٹی حکام

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ فیض حمید نے جو کچھ کیا اس…

10 mins ago

دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مرسک کا پاکستانی کمپنی میں پارٹنرشپ طے پا گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)(دنیا کی سب سے بڑی شپنگ لائن کمپنی مرسک اور پاکستانی کمپنی میں…

22 mins ago

آئی ایم ایف دوست ممالک کی یقین دہانیوں سے مطمئن ہوگیا ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام سے متعلق قومی اسمبلی کی قائمہ…

28 mins ago

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے کےحوالے سے ویڈیو پیغام جاری کردیا

پشاور (قدررت روزنامہ) وزیراعلی خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلنے…

31 mins ago

کیا کپل شرما نے نئے سیزن میں ارچنا کو نکال کر گووندا کی اہلیہ کو ہنسنے کیلئے رکھ لیا؟

ممبئی (قدرت روزنامہ)نیٹ فلکس پر دی گریٹ انڈین کپل شو سیزن 2 کے لیے مداح…

2 hours ago

آئینی ترامیم کیخلاف وکلا تحریک کے آغاز کا اعلان، ’سیلاب باہر نکلے گا تو کوئی طاقت نہیں روک سکے گی‘

ہم ہر طرح سے آپ کو ناکام بنائیں گے، حامد خان اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

2 hours ago