جماعت اسلامی کا مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنے کا اعلان، حکومت سے دوسری بیٹھک آج ہوگی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی نے حکومت سے مذاکرات کی کامیابی تک راولپنڈی میں مہنگی بجلی اور ٹیکس کے خلاف دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
جماعت اسلامی اور حکومتی ٹیم کے درمیان مذاکرات کی دوسری بیٹھک آج ہو گی، حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔
گزشتہ روز حکومتی ٹیم سے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا حکومتی ٹیم سے اچھے ماحول میں بات چیت ہوئی، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے لیکن دھرنا بھی جاری رہے گا۔
دوسری جانب حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے زیادہ تر مطالبات بجلی سے متعلق ہیں، کوشش ہے اس مسئلے کو جلدی ختم کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا عالمی منڈی میں قیمت کم ہوئی تو پیٹرولیم مصنوعات پر بھی ریلیف ملے گا۔
ادھر مظاہرین سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ماضی کی طرح مطالبات ٹالنے کی کوشش نہ کریں، ہمارا دھرنا تمام مطالبات مانے جانے پر ہی ختم ہو گا، یہ کنٹینر ہمارا راستہ نہیں روک سکتے، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ آئی پی پیز کا دھندا چلتا رہے لیکن ہم عوام کے لیے ریلیف لیکر ہی جائیں گے۔
یاد رہے کہ مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو چکا ہے، دھرنے میں آج خواتین کا جلسہ ہوگا جس سےامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔

Recent Posts

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

5 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

15 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

41 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

7 hours ago