پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا میں پولیس فورس مسلسل دہشتگردوں کے نشانے پر ہے، رواں سال اب تک 76 پولیس اہلکار شہید اور 113 زخمی ہوچکے ہیں۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی رپورٹ کے مطابق ڈی آئی خان میں سب سے زیادہ 23 پولیس اہلکار شہید اور 23 اہلکار زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق بنوں میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 12 زخمی ہوئے جبکہ باجوڑ میں 11 اہلکار شہید 32 زخمی ہوئے اسی طرح پشاور میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوئے۔
حکومت کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد تھرمل گنز سمیت دیگر جدید اسلحہ دہشتگردوں کے ہاتھ لگا جو پاکستان میں سکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال ہو رہا ہے۔
حکومتی نمائندگان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پولیس کو جدید اسلحہ سے لیس کرنا شروع کر دیا ہے۔
گزشتہ پورے سال میں دہشتگردی واقعات میں 184 پولیس افسران و اہلکار شہید جبکہ 408 زخمی ہوئے تھے، رواں سال اب تک 76 پولیس اہلکار شہید اور 113 زخمی ہوچکے ہیں۔
واشنگٹن (قدرت روزنامہ) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا…
اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جے یو آئی کے…
واشنگٹن (قدرت روزنامہ)امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ کی رہائش گاہ کے حوالے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں حالیہ ہفتوں میں خواتین ٹک ٹاکرز اور مشہور شخصیات کی لیک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما مراد سعید ایک…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے بعد بلو اسکائی…