لاہور ہائیکورٹ: اعظم سواتی کے کیسز دوسرے جج کو منتقل کرنیکی درخواست خارج


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کے کیسز دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست خارج کر دی۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی جانب سے کیسز دوسرے جج کو منتقل کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔
جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ آپ تو ابھی تک شامل تفتیش نہیں ہوئے، پہلے شامل تفتیش تو ہوں، عدالت آپ کو بار بار کہہ رہی ہے شامل تفتیش ہوں مگر آپ نہیں ہو رہے۔
اعظم سواتی کے وکیل نے کہا کہ ہم شامل تفتیش ہو رہے ہیں، پولیس انوسٹی گیشن نہیں کر رہی، جس پر جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ جج صاحب پر الزام عائد کرنے سے پہلے اپنی گراؤنڈ بتائیں۔
وکیل اعظم سواتی نے استدعا کی کہ عدالت دلائل کے لیے مہلت فراہم کرے، جس پر چیف جسٹس عالیہ نیلم نے اعظم سواتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ مہلت نہیں مل سکتی۔

Recent Posts

فیصل آباد: ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ ریپ میں ملوث 4 ڈاکو مبینہ مقابلے میں ہلاک

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں ڈکیتی کے دوران لڑکی کے گینگ…

16 mins ago

وزیراعظم نے پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ذمہ داری اسحٰق ڈار کو سونپ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے تحفظات…

28 mins ago

پاکستان میں پلاسٹک انسانی صحت اور قدرتی ماحول کس طرح تباہ کر رہاہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر کی طرح پاکستان بھی ماحولیاتی تغیرات کی لپیٹ میں ہے،…

38 mins ago

ریمبو کی بیوی اداکارہ صاحبہ نے شادی کے بعد کئی سال نیا سوٹ کیوں نہیں خریدا ؟حیران کن انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور افضل خان المعروف جان ریمبو…

50 mins ago

احتجاج سے قبل پی ٹی آئی پشاور میں اختلافات، 2 استعفے آ گئے

پشاور(قدرت روزنامہ)24 نومبر کے احتجاج سے قبل پاکستان تحریک انصاف پشاور کی ضلعی تنظیم میں…

53 mins ago

بابا گرو نانک کا 555واں جنم دن:پاکستان میں سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی کےلیے فول پروف انتظامات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بابا گرو نانک کے 555ویں جنم دن کے موقع پر گوردوارہ سری…

53 mins ago