آئندہ 5سال میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان نے ایک اور اہم اقدام اٹھاتے ہوئے آئندہ 5 سالوں میں آئی ٹی برآمدات کو 15ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔آئی ٹی کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں سے ہے جس کے فروغ کے لیے ایس آئی ایف سی کی ٹیم نے بہت محنت سے کام کیا۔
ہدف کو حاصل کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کمپنیوں کی بین الاقوامی موجودگی بڑھانے کے لیے ’’فارن ایکسچینج مینول‘‘ میں ترامیم کی ہیں۔ ان ترامیم میں آئی ٹی برآمد کنندگان کے لیے منافع لے جانے کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کر دی گئی ہے۔
بین الاقوامی سطح پر آئی ٹی کے شعبے کو وسعت دینے کے لیے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کو بیرون ملک ایک سے زائد ادارے قائم کرنے کی اجازت بھی ان ترامیم کا حصہ ہے۔
حکومت اور ایس آئی ایف سی کی کاوشوں کی بدولت 2019-2024 کے دوران آئی ٹی برآمدات کا حصہ 4 فیصد سے بڑھ کر 8 فیصد ہونا آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لیے خوش آئند ہے۔ یہ ترقی آئی ٹی شعبے کی فعال توسیع اور ملک کی برآمدات کی بڑھوتری میں اہم کردار کی عکاس ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ ضابطے آئی ٹی شعبے کی عالمی وسعت اور مزید ترقی کے لیے سازگار ماحول پیدا کریں گے۔

Recent Posts

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی ہوگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کےلیے بجلی 3 روپے 3 پیسے…

6 mins ago

بلوچستان اسمبلی:منشیات کے خاتمے سمیت کئی قراردادیں منظور

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان اسمبلی نے صوبے میں منشیات کے خاتمے کی قرارداد منظور کرلی جبکہ…

27 mins ago

مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ، روٹ توڑنے پر ایمان مزاری کا رد عمل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ مجھے سڑک سے گزرنے سے کوئی نہیں…

36 mins ago

ثانیہ عاشق کو پنجاب میں اہم وزارت مل گئی

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ن کی نوجوان رہنما ایم پی اے ثانیہ عاشق جبین…

39 mins ago

علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں قیدی وینز پر حملہ ڈرامہ قرار دے دیا

پشاور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سنگجانی میں پولیس پریزن وین پر حملے…

50 mins ago

تحریک انتشار کے کارکنوں نے قیدی وینز پر حملہ کیا، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں قیدیوں…

56 mins ago