بجلی کا بھاری بل، خاتون نے آپریشن کے بجائے بل ادا کرکے خودکشی کرلی


گوجرانوالا(قدرت روزنامہ) گوجرانوالہ میں بجلی کے بھاری بل کی وجہ سے خاتون نے پتے کا آپریشن کے بجائے بل ادا کرکے خودکشی کرلی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرنوالہ میں معمر خاتون رضیہ خاتون نے نالے میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی، جس کی وجہ بجلی کا بھاری بل آنا ہے۔
اطلاعات ہیں خاتون کو پتے میں تکلیف تھی جس پر ڈاکٹر نے انہیں پتے کے آپریشن کا کہا ہوا تھا، غریب خاتون نے آپریشن کے لیے پیسے جوڑ جوڑ کر جمع کیے تھے جو بجلی کے بل میں چلے گئے۔
خاتون کے بیٹے کا موقف تھا کہ بجلی کا بل تقریبا 1100 روپے آتا تھا مگر اس بار 11 ہزار روپے آگیا ہے، ہمارے اتنے وسائل نہیں، پیسے جوڑ جوڑ کر آپریشن کے لیے جمع کیے جو بل میں چلے گئے اس پر ماں نے تکلیف سے تنگ آکر نالے میں چھلانگ لگادی۔
دریں اثنا اطلاع ملنے پر خاتون کی لاش کو تلاش کرنے کے لیے امدادی آپریشن کیا گیا، رضا کاروں نے ان کی لاش کو ڈھونڈ کر نکال لیا۔
ریسکیو ادارے کے مطابق نالے کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے آپریشن میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، نالے میں گند زیادہ ہونے کی وجہ سے کرین کا استعمال کیا گیا۔ اس دوران اے سی سٹی آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

Recent Posts

بھابھی غلط فہمی دور کرلیں، وہ ایشوریا رائے جیسی بالکل نہیں دکھتیں، دانش نواز نے ایسا کیوں کہا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر کا کہنا ہے کہ…

17 mins ago

گورنر ویلا منڈا، بلاول اور آصف زرداری کے کہنے پر مجھے تنگ کرتا ہے، علی امین گنڈاپور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے گورنر خیبرپختونخوا کو فارغ…

30 mins ago

کیا پی آئی اے کا طیارہ واقعی غلطی سے پشاور کے بجائے کراچی میں لینڈ ہوا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر چند روز سے ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے…

37 mins ago

آرمی چیف سے روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو فروغ دینے کا اعادہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سیّد عاصم منیر سے روس کے نائب…

46 mins ago

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

1 hour ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

7 hours ago