چیف جسٹس کے قتل کے فتوے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں، وزیر اطلاعات


راولپنڈی(قدرت روزنامہ) وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ کسی کے قتل کا فتویٰ دینے کا اختیار کسی کے پاس نہیں ہے۔ عقیدہ ختم نبوت کے بغیر دین نامکمل ہے۔ قتل کے فتوے جاری کرنے کے پیچھے سیاسی مقاصد ہیں ایسا کرنے والوں کو روکیں گے۔
انہوں نے کہ کہ آپ کو کسی کے عقیدے پر سوالات اٹھانے کا حق کس نے دیا؟ ہم نفرت پھیلانے والوں اور قتل کے فتوے دینے والوں کے راستے کی دیوار بنیں گے۔ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قانون پر عملدرآمد کروانا ریاست کی ذمہ داری ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ منصف اعلی کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے ان کے سر پہ اعلان کیے جا رہے ہیں۔ کوئی کیسے یہ اعلان کر سکتا ہے؟ کس نے یہ اختیار دیا۔ ہم سب ختم نبوت پہ ایمان رکھتے ہیں۔ سپریم کورٹ کی پریس ریلیز میں بھی اس کا اعادہ کیا گیا۔جب یہ پریس ریلیز جاری ہو گئی تو کیسے آپ یہ فتوے جاری کر سکتے ہیں۔ یہ معاملہ اب مذمت سے آگے چلا گیا ہے۔ اس پر کل مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ٹی ایل پی کے پیچھے کوئی نہیں ہے۔ ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر آج جماعت اسلامی کے ساتھ ٹیکنیکل کمیٹی بیٹھے گی اور سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

21 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

7 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago