چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کامن ویلتھ کا ساتھ دے گا، اسحاق ڈار


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کامن ویلتھ کا ساتھ دے گا، پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کے پہلے دورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتا ہوں، سیکرٹری جنرل کی موجودگی پاکستان اور دولت مشترکہ کے مضبوط تعلقات کی نشانی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکرٹری جنرل کے موسمیاتی تبدیلیوں میں تعاون کے شکر گزار ہیں، گزشتہ 8 سال میں پیٹریشیا نے دولت مشترکہ میں اہم کردار ادا کیا ہے، دولت مشترکہ کی اقدار کے فروغ میں پیٹریشیا کا کردار لائق تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، دولت مشترکہ عالمی چیلنجز کے پیش نظر شراکت داری کو فروغ دینے کا اہم پلیٹ فارم ہے، 21 ویں صدی کےچیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان کامن ویلتھ کا ساتھ دے گا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان رکن کی حیثیت سے دولت مشترکہ اور اس کے اداروں کو بہت اہمیت دیتا ہے، ریاستی تعلقات کے اصولوں کو برقرار رکھنے میں دولت مشترکہ کا کردار اہم ہے، رکن ممالک کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے دولت مشترکہ کو کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سینٹرل ایشیا ممالک کے ساتھ بھی کنیکٹیویٹی بڑھانے پر کام کررہے ہیں،دولت مشترکہ کے 2 ٹریلین تجارت کے حجم کو بڑھانے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان نے مشکلات کا سامنا بہت ہمت سے کیا ہے، سب جانتے ہیں کہ 33 ملین پاکستانی 2022 کے سیلاب سے متاثر ہوئے۔ ان کاکہنا تھا کہ دولت مشترکہ ایک اہم پلیٹ فارم ہے، اس پلیٹ فارم سے بہت سے اہم کام ہونا ابھی باقی ہیں۔
سیکریٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے کہا کہ پاکستان میں 35 ملین افراد سیلاب سے متاثر ہوئے، دو ملین افراد سیلاب کی وجہ سے بے گھر ہوئے، ہم پاکستانیوں کے ساتھ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے، یہ نوجوان مستقل کے لئے ایک اہم اثاثہ ہیں، یہ ہی نوجوان مستقبل میں پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Recent Posts

افغان قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے ادبی، شیریں مزاری نے بھی مذمت کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سینیئر سیاستدان و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بھی افغان قونصل…

15 mins ago

بجلی کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی…

6 hours ago

مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا اقدام

پشاور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کابینہ نےمجوزہ آئینی ترمیم کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے…

6 hours ago

بالی ووڈ کے بااثر افرادنے کیریئر تباہ کرنے کی کوشش کی، ویویک اوبرائے

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے نے انکشاف کیا کہ انہیں انڈرورلڈ سے سنگین دھمکیاں…

6 hours ago

آصف علی اپنی بیٹنگ پوزیشن میں تبدیلی کے بارے میں بول پڑے

فیصل آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر آصف علی نے کہا کہ وہ…

7 hours ago